Header Ads

Breaking News
recent

پاکستانی طالب علم شہیر نیازی نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

17-year-old Pakistani student's physics paper shocked senior scientists

پاکستانی طالب علم کا وہ کارنامہ کہ نیوٹن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا 


پاکستانی طالب علم شہیر نیازی نے صرف 16 سال کی عمر میں سائنسی تحقیقی مقالہ لکھ کر مشہور سائنسدان اور ماہر طبعیات آئزک نیوٹن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
لاہور کے نجی اسکول میں اے لیول کے طالب علم شہیر نیازی نے برقی چھتوں (الیکٹرک ہنی کوم) پر مقالہ لکھ کر ناصرف دنیا بھر کے سائنسدانوں کو حیران کردیا بلکہ انہوں نے مشہور سائنسدان آئزک نیوٹن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
محمد شہیر نیازی نے سائنس، انجینیئرنگ اور ریاضی کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات شائع کرنے والے جریدے رائل اوپن سائنس جرنل میں صرف 16 سال کی عمر میں اپنا مقالہ پیش کیا جو شائع بھی ہوگیا اور دنیا بھر کے سائنسدانوں کو حیران کرگیا۔ اسی رسالے میں مشہور سائنسدان اور ماہر طبعیات آئزک نیوٹن نے بھی اپنا پہلا مقالہ لکھا تھا لیکن اس وقت ان
کی عمر 17 برس تھی۔

سائنس دان، شائیر نیازی، نوبل انعام گھر لانا چاہتے ہیں

Shaheer Niazi, the 'Electric Honeycomb' Scientist, Intends to Bring the Nobel Home


دنیا بھر کے سائنسدانوں نے تحقیق کی ہے کہ اگر تیل پر بجلی گرے تو اس میں شہد کی مکھی جیسے چھتے کی اشکال بن جاتی ہیں تاہم پاکستانی طالب علم شہیر نیازی نے اپنے تحقیقاتی مقالے میں دنیا کے سائنسدانوں کو ایک نئی راہ دکھادی ہے اور تیل پربجلی کے گرنے کے بعد پیدا ہونے والے درجہ حرارت کو بھی ریکارڈ کرکے دکھا دیا۔ شہيرنيازی کے تحقيقاتی مقالے کو بين الاقوامی سطح پر خوب پذيرائی حاصل ہوئی ہے۔
اپنے مقالے کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی پر شہیر نیازی کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے مقالے کو اس قدر پذیرائی حاصل ہوگی لیکن مجھے خوشی ہے میری وجہ سےمیرے ملک کا نام روشن ہوا، میں اس شعبے میں اپنی تحقیق کو مزید آگے لے جانا چاہتا ہوں اور خواہشمند ہوں کہ پاکستان کے لئے ایک نوبل انعام بھی لے کر آؤں جس کے لئے سخت محنت درکار ہے۔

4 comments:

  1. Freemake Video Converter Full Version Free Download
    http://www.softpeep.com/2017/09/21/free-download-freemake-video-converter/

    ReplyDelete
  2. Wintohdd free download full version

    http://www.softpeep.com/2017/09/22/free-wintohdd-enterprise-download/

    ReplyDelete
  3. Eset Security software free download full version for life time
    http://www.softpeep.com/2017/09/13/eset-security-software-free-download/

    ReplyDelete
  4. Mcafee Full Version Free Download for life time free of cost
    http://www.softpeep.com/2017/09/19/mcafee-latest-version-free-download/

    ReplyDelete

Powered by Blogger.